پیرمحل سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے سابق ایم پی اے قطب علی شاہ کے خلاف مقدمہ کا معاملہ شدت اختیار کرنے لگا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 جولائی 2021 16:41

پیرمحل سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے سابق ایم پی اے قطب ..
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) سید قطب علی شاہ المروف علی بابا سابق ایم پی اے پر مقدمہ،اظہار یکجہتی کرنے کے لئے بڑی تعداد میں مریدین دربار قطبیہ سندھیلیانوالی پہنچ گئے تفصیل کے مطابق دربار قطبیہ کے سجادہ نشین پیر قطب علی شاہ کے گھر پر پٹھان قبائل کے افراد نے حملہ کردیا تھااور گھر میں داخل ہوگئے سیکورٹی گارڈ نے دوافراد جو گھر میں داخل ہوئے ان کو پکڑکر تھانہ اروتی پولیس کے حوالے کیا ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان نے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے سید قطب علی شاہ بخاری المروف علی بابا سابق ایم پی اے کے خلاف اغوااور اقدام قتل کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا دربار قطبیہ سندھیلیانوالی کے ترجمان کی پریس ریلیز کے بعدملک بھر سے ہزاروں مریدین دربار سندھلیانوالی پہنچنا شروع ہوگئے جس سے حالات سخت کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہوا ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف جاری پریس ریلیز میں نوٹس لینے اور ایس پی انویسٹی گیشن کے روبرو دونوں فریقین کو پیش ہوکر اپنے بیان قلمبند کروانے کا اعلامیہ جاری ہوا مگر مقدمہ کے اخراج پر کوئی کاروائی ہونے سے  دربار قطبیہ کے مریدین مختلف اضلاع خانیوال ، ساہیوال ، ملتان ، وہاڑی ، جھنگ، فیصل آباد ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ  اور اوکاڑہ سے سندھلیانوالی آنا شروع ہوگئے مریدین کا کہنا ہے کہ  ہمارے پیر صاحب کے گھر پر حملہ کیا گیا اور مقدمہ بھی ہمارے پیر صاحب پردیا گیا  سید قطب علی شاہ پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور خارج کیا جائے  مقامی پولیس نے ہمارے پیر صاحب کی درخواست پر حملہ کرنے والے افراد خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ا گر جھوٹی ایف آئی آر کو خارج نہ کیاگیا تو ہم پر امن احتجا ج کا حق رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔