ممنون حسین اور نجیب اللہ کی پارٹی کے لئے قربانیاں راہیگاں نہیں جائیگی، انجینئر سلمان خان

پیر 19 جولائی 2021 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا ہر کارکن ہمارے سرو کا تاج ہیں ہمیں ان پر ان کی کاوشوں کی وجہ سے فخر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر، یوسی 9 نیازی کالونی ضلع ویسٹ کے سابق چیئرمین نجیب اللہ نیازی کی پہلی برسی کے موقع پر نیازی کالونی میں کیا۔

انجینئر سلمان خان نے کہا کہ نجیب اللہ مسلم لیگ کا سرمایہ تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے کاز کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی قربانیوں کو مسلم لیگ (ن) کبھی نظر انداز نہیں کرے گی ۔ نجیب اللہ جیسے رہنما مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے اہم سپاہی تھے اور ایسے مسلم لیگی کارکنوں پر قیادت سمیت سب کو فخر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک سابق صدر پاکستان ممنون حسین اور نجیب اللہ نیازی سمیت تمام مسلمانوں کی مغفرت فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر کراچی عصمت انور محسود، ترجمان کراچی ڈویژن بخت حسن ، شیرباز محسود، اے این پی کے امیر نواب ، ضلع کیماڑی کے صدر محب اللہ خان، حبیب الرحمان ،امان آفریدی ، سندھ مسلم لیگ ہاؤس انچارج سید نثاراحمد شاہ، احتشام الحق ، فاروق الیاس ، شیر بہادر سواتی ، نور خان بسی خیل ، سید معراج ، سلیم اشرفی ، میاں خالد رفیق ، عبداللہ نصیب ، یوتھ کے اسد عصمت محسود ودیگر ذمہ داروں نے اور کافی تعداد شرکت کی ۔ جبکہ میزبانی کے فرائض عرفان نیازی، نصراللہ نیازی اور انکے والدودیگر بھائیوں نے ادا کیئے۔