�)لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پیر 19 جولائی 2021 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کا عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنماں سے مشاورت جاری ہے۔ مشاورت میں حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے اپوزیشن سے رابطوں کے لیے لیگی رہنماوں کو ٹاسک سونپ دیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شہباز شریف خود رابطہ کریں گے۔بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں سے شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف رابطہ کریں گے۔ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے مفتاح اسماعیل،سعد رفیق اور ایاز صادق رابطہ کریں گے۔ کے پی کی اپوزیشن جماعتوں سے انجینئر امیر مقام،جاوید عباسی اور عباس آفریدی رابطہ قائم کریں گے۔مسلم لیگ (ن) پارٹی سطح پر بھی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔ جبکہ بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ سطح پر بھی احتجاج کرے گی۔