لاہور کے نالوں اور ڈرینوں کی صفائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 19 جولائی 2021 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) لاہور کے نالوں اور ڈرینوں کی صفائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا لیکن انتظامیہ کی جانب سے نالوں اور ڈرین کی صفائی نہیں ہو سکی۔نکاسی آب میں مددگار ثابت ہونے والی ڈرینیں کوڑا کرکٹ سے بھری ہوئی ہیں۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں میں یہ کوڑا کرکٹ سڑکوں پر آجا تا ہے۔مون سون انتظامات کے ایس او پیز کے تحت بارشوں سے قبل نالوں کی تین مرتبہ ڈی سلٹنگ کرانا ضروری ہے۔ شہر کے نالوں پر نظر ڈالی جائے تو ہر طرف کوڑا کرکٹ ہی نظر آرہا ہے۔