ساہیوال، ڈاکوئوں نے دسویں جماعت کے طالب علم کو گولی مار دی

پیر 19 جولائی 2021 16:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) ہڑ پہ میں دسویں جماعت کے طالب علم ریاست علی کو ڈاکوئوں نے گولی مار دی ۔تفصیلات کے مطابق نئی آبادی ہڑ پہ کے گل شیر کا دسویں جماعت کا طالب علم ریاست علی گھر کی چھت پرلائٹ جلا کر پڑھائی کر رہا تھا کہ اپنے گھر کے پیچھے فصل مکئی میں گھومنے والے ڈاکوئوں کو للکارا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

جس سے ریاست علی گولی لگنے سے بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا ہے جہاں طالب علم کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس ہڑ پہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :