وسطی پنجاب تنظیم نے 25جولائی کے انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے ‘اسلم گل

پیر 19 جولائی 2021 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ وسطی پنجاب تنظیم نے انچارج آزاد کشمیر الیکشن فریال تالپور کی ہدایت پر 25جولائی کے انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے اور مزکورہ حلقے کے 15پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی سہولت کیلیے انتخابی کیمپس لگانے اور انکے نگراں مقرر کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے آ زاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار زاہد اقبال کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سجاد ںذیر،عارف خان،نصیر احمد،صداقت شیروانی،رانا ذوالفقار اور دیگر بھی موجود تھے۔اسلم گل نے شرکا کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے تمام توانائیاں صرف کر دینگے۔