Live Updates

مون سون شجرکاری مہم میں حکومت پنجاب عمران خان کے ویژن کے مطابق بھر پور حصہ لے رہی ہے‘راجہ بشارت

ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا پی ٹی آئی کے منشور کا اہم حصہ ہے کیونکہ اس سے ہم موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ بآسانی کر سکتے ہیں

پیر 19 جولائی 2021 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) صوبائی وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بلین ٹری منصوبے کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے جبکہ مون سون شجرکاری مہم میں حکومت پنجاب عمران خان کے ویژن کے مطابق بھر پور حصہ لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزماڈل ٹائون سوسائٹی کے سنٹرل پارک میں پودا لگا کر صوبہ بھر کی کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیوں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے کیونکہ اس سے ہم موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ بآسانی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کوآپریٹوز کی تمام ہاسنگ سوسائیٹیاں اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور وزیر اعلی عثمان بزدار کی شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی اپنی آنے والی نسلوں کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

قبل ازیں سنٹرل پارک ماڈل ٹان میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری کوآپریٹوز احمد رضا سرور، جوائنٹ رجسٹرار ہاسنگ تاسیر احمد ، جوائنٹ رجسٹرار فیلڈ محمد اقبال اور ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور غلام خالق کے علاہ چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، سابق صدر ماڈل ٹان سوسائٹی میاں سیف الرحمن، موجودہ صدر داد باری، نائب صدر حسیب الرحمن ، سماجی رہنما طارق ثنا باجوہ، ممبران فیض الرحمن، محسن طارق، ریحان اشتیاق، میاں وحید ،عامر علوی، طارق فاروق، عمر فاروق، منصور اختر، میاں حماد حسن، اسد ابرار رانا، میاں زبیر سرور، واصف نعیم، عثمان رفیق، عمران یاسین اور نعمان خالد نے بھی شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات