ایل ڈی اے کا فیروزپور روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

پیر 19 جولائی 2021 23:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر شعبہ ٹائون پلاننگ سیون کے عملے کی فیروز پور پر کارروائی کی۔آپریشن کے دوران 9غیر قانونی عمارتیں مسمار و سربمہر کر دی گئیں۔چونگی امر سدھو پر غیر قانونی تعمیر جزوی طور پر مسمار کر دی گئی ۔ فیروز پور پر نجی کالج کے قریب بنائی جانے والی غیرقانونی تعمیر مسمار کر کے س بمہر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نشتر سٹاپ فیروز پور روڈ پر بنائی گئی غیرقانونی عمار ت مسمار کر کے سربمہر کر دی گئی۔ پرانا کاہنہ کے قریب بنائی جانے والی غیر قانونی تعمیر رکوا کرعمارت کوسربمہر کر دیا گیا ۔گجومتہ سٹاپ کے قریب بنائی جانے والی تہہ خانے کی غیر قانونی دیواریں مسمار کر دی گئیں۔گجومتہ سٹا پ کے قریب بنائی جانے والی غیرقانونی تعمیر کا سٹرکچر مسمار کر اسے سربمہر کر دیا گیا۔ گجومتہ سٹاپ کے قریب بنائی جانے والی تہہ خانے کی غیر قانونی دیواریں مسمار کر دیں۔نیا کاہنہ کے قریب بنائی جانے والی غیر قانونی تہہ خانے کی دیواریں مسمار کروا کر کام رکوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :