ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی،ایک شخص جاں بحق،13 افراد شدید زخمی

پیر 19 جولائی 2021 23:38

․مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ھو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 465گ ب خدائی سٹاپ تحصیل سمندری فیصل آباد میں ٹائر پھٹنے سے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ھو گیا جبکہ 13افراد شدید زخمی ھو گئے ۔کل متاثرین کی تعداد 27 بتائی گئی ہے جن میں سے 7 افراد کو فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :