آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات ، پاک فوج کے سر براہ کا داسو واقعہ پر چینی حکومت اور عوام دلی ہمدردی کا اظہار

آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سپورٹ، تعاون اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تمام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور خصوصاً پاک چین اسٹریٹیجک اشتراک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے، سربراہ پاک فوج

پیر 19 جولائی 2021 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے داسو بس واقعے پر چینی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں داسو میں ہونے والے واقعے پراظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنیدیرینہ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔

آرمی چیف نے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی مکمل سپورٹ، تعاون اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنے عزم کو چیلنج کرنے والی تمام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور خصوصاً پاک چین اسٹریٹیجک اشتراک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔