فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام،بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر گرفتار

بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا کا شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے فحش فلموں کا گروہ چلانے کے انکشاف کے بعد اہم پیش رفت، پولیس نے راج کندرا سمیت کل 9 افراد کو گرفتار کر لیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 20 جولائی 2021 00:38

فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام،بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2021ء) فحش فلموں کا گروہ چلانے کا الزام، پولیس نے بھارتی اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کےمطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر جن کے شمار معروف کاروباری شخصیات میں بھی ہوتا ہے، انہیں فحش فلموں کا گروہ چلانے کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے- بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے گروہ سے وابستہ کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے- رواں برس فروری میں بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے انکشاف کیا تھا کہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلموں کا گروہ چلاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے فحش فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت نو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنس مین راج کندرہ کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔