کھاریاں‘ چائلڈلیبرکے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گزشتہ ماہ پر 6 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے

منگل 20 جولائی 2021 11:25

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تاڑر نے کہا کہ چائلڈلیبرکے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران گزشتہ ماہ پر 6 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مقرہ اجرت سے کم ادائیگی کرنے 73 افراد کے خلاف مجاز عدالت میں چالان بھجوائے گئے، ضلع میں اس وقت تک 345 سوشل سکیورٹی کا رڈز جا ری کیے جا چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے لیبرکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی لیگل اختر گوندل، سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگرزیب، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد زبیر،،ڈی او پاپولیشن ویلفیئر حسن خالد وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر شفقت منیر، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری ریاض احمد وڑائچ، پولیس، سوشل سکیورٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے لیبر، ہیلتھ، نادرا، سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سیزن کے آغاز پر مشترکہ کیمپس لگائے جائیں گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹہ خشت پرمقیم 1057خاندان کے سربراہان کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کا ہدف مقرر کیا گیا ان میں سے ابتک 345 کارڈز جاری کر دیے گئے ہیں، دیگر کو سوشل سکیورٹی کارڈ ز کے اجراء کیلئے آئندہ کیمپوں میں کام کیا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب کیطرف سے مقرر کردہ اجرت نہ دینے والے افراد کے خلاف مقدما ت درج کیئے جائیں گے، چائلڈ لیبرکے مرتکب 6 افراد کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ کے دوران 42 انسپکشنز کی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ لیبرز کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کے لئے خصوصی کیمپ لگائیں جائیں اور سوشل سیکورٹی کارڈ بنانے پر خصوصی توجہ دی جائی-