منشیات فروش 02 سگے بھائی گرفتار

منگل 20 جولائی 2021 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش 02 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان محمد علی اور شیر علی کوئٹہ سے لاہور منشیات فروخت کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 04 کلوگرام سے زاید چرس برآمد کرلی گئی ۔منشیات فروش تعلیمی اداروں کے اردگرد اور دربار کے قریب منشیات فروخت کرتے تھے۔