امریکہ کے خُصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیر زلمے خلیل زاد نے آج اسلام آباد کا دورہ کیا

وزیراعظم عمران خان اور چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں سفیر خلیل زاد نے اسلامی جمہوریہ افغانستان اور طالبان کے درمیان ایسے جامع سیاسی تصفیہ کی فوری ضرورت پر زور دیا

منگل 20 جولائی 2021 12:46

امریکہ کے خُصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیر زلمے خلیل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2021ء) امریکہ کے خُصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیر زلمے خلیل زاد نے آج اسلام آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اور چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں سفیر خلیل زاد نے اسلامی جمہوریہ افغانستان اور طالبان کے درمیان ایسے جامع سیاسی  تصفیہ کی فوری ضرورت  پر زور دیا جو پائیدار امن کا پیش خیمہ اور افغانستان کی سلامتی، خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا ضامن ہو۔


 افغانستان میں جاری جنگ پورے خطہ کے لیے ایک خطرہ ہے اور اس کی ترقی میں مانع ہے۔ اس کے برعکس، امن  علاقائی میل جول اور تجارت کے فروغ اور ترقی کا ضامن ہے۔ ہم اس خواب کو ایک حقیقت کا روپ دینے کے لیئے پُرعزم ہیں۔ افغانستان امن عمل کی کامیابی کے لیئے ٹھوس  اور واضح مدد انتہائی اہم ہے جس طرح افغانستان اور پاکستان کے درمیان مثبت اور دیرپا تعلقات۔