لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، 300 سے زائد فیڈرٹرپ

فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم، نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے

منگل 20 جولائی 2021 15:03

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، 300 سے زائد فیڈرٹرپ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، بارش کے باعث 300 سے زائد فیڈرٹرپ کر گئے، فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم، نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے، شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 97 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

نشتر ٹائون میں 68، جوہر ٹان میں 56، فر خ آباد میں 54، پنجاب یونیورسٹی 50، لکشمی چوک میں 48، چوک ناخدا میں 40، گلبرگ میں 23 ملی میٹر اور ایئرپورٹ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ بارش اور ٹھنڈی ہواں نے گرمی اور حبس کی چھٹی کرا دی، خوشگوار موسم سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے تین روز تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ عید بھی بھیگی بھیگی اور ٹھنڈی گزرے گی۔