قومی کرکٹ اسکواڈ کل بدھ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا

منگل 20 جولائی 2021 15:03

قومی کرکٹ اسکواڈ کل بدھ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) قومی کرکٹ اسکواڈ کل بدھ کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اسکواڈ بدھ کی صبح گیار بجکر دس منٹ پر (یوکے ٹائم) مانچسٹر سے بارباڈوس روانہ ہوگا،قومی اسکواڈ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارباڈوس پہنچے گا،بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کو ایک روز آئسولیشن میں گزارنا ہوگا ،اس دوران اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی