شہباز شریف کی عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحی کی مبارکباد

حج اس بار بھی کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللّٰہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کونجات دے، اپوزیشن لیڈر

منگل 20 جولائی 2021 15:14

شہباز شریف کی عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحی کی مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد شہباز شریف نے عالم اسلام کو حج اور عیدالاضحٰی کی مبارک دی ہے اور کہاہے کہ حج اس بار بھی کورونا وبا کے مصائب میں آیا ہے، اللّٰہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کونجات دے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ حج اور عیدالاضحی کے مقدس دن ساتھ آنا اللّٰہ تعالی کی خاص رحمت کامظہر ہے، اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کا حصول ہی اس عظیم دن کا سبق ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور مستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائے، مقبوضہ فلسطین، جموں و کشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں کا ہم سب کو خیال رکھنا ہے۔