ننکانہ صاحب میں ہونے والی تیز بارش سے شہر بھر کا سیوریج سسٹم جام ہو گیا۔انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا سارا شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 جولائی 2021 15:42

ننکانہ صاحب میں ہونے والی تیز بارش سے شہر بھر کا سیوریج سسٹم جام ہو ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،انا یاسر جامی) ننکانہ صاحب اور گردونواح میں ہونے والی تیز بارش سے شہر بھر کا سیوریج سسٹم جام ہو نے سے  انتظامیہ کا پری مون سون صفائی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ۔ شہر بھر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ  بلدیہ کا صفائی پر مامور  عملہ غائب
ننکانہ صاحب میں ہونے والی موسلادھار بارش سے سیوریج سسٹم مکمل طور بیٹھ گیا اور بارش کا پانی جمع ہونے سے  نشیبی علاقوں میں اور گلی کوچوں میں  بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں بارش کا پانی
 جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے۔ ان علاقوں  میں غوثیہ کالونی، کنیڈا کالونی ،گوروبازار،پرانا ننکانہ ،غلہ منڈی اور دھولر والا چوک شامل ہیں۔ جبکہ بلدیہ ننکانہ کا صفائی پر مامور عملہ بھی نظر نہیں آ رہا ۔ جبکہ بلدیہ ننکانہ نے جع شہر بھر کے گٹروں اور نالوں کی صفائی کے تمام انتظامات کا پول کھول دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کمپلیکس اور تحصیل کونسل میں برساتی پانی داخل ھو کر سیلاب کا منظر پیش کر رہا ہے ۔
تحصیل کونسل ہال کی دیواروں سے پانی نکل رہا ہے ۔گٹرسسٹم بند ھے گٹروں سے پانی باہر نکل رہا ۔