ساہیوال،موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پرفائرنگ ،ایک جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہوگیا

منگل 20 جولائی 2021 16:27

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) نواحی چک22۔چو دہ ایل میں مو ٹر سائیکل سوار دو بھائیوں پر نا معلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک بھائی عرفان کاٹھیا ہلاک اور دوسرا مزمل کاٹھیاشدید زخمی ہو گیا جسے بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس شاہ کوٹ نے سات ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,324,302اور149 ت پ درج کر لیا ہے اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔