فلسطینیوں کے پتھرائو سے چاریہودی آباد کار زخمی

منگل 20 جولائی 2021 16:31

بیت لحم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی آباد کار زخمی ہوگئے۔عبرانی میڈیا کے مطابق تین یہودی آبادکار بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر فلسطینیوں کی سنگ باری سے زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونیوالے تینوں آباد کاروں کو علاج کیلئے ہداسا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر القدس کے علاقے الطور میں فلسطینیوں کی سنگ باری سے ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔عبرانی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں اسرائیلی آباد کاروں کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ادھرشاہراہ 375 پر فلسطینی شہریوں نے آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں ٹوٹ گئیں۔