حوالہ ہنڈی، گرفتار ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مزید مقدمات درج

ملزم نعمان احمد صدیقی کے پانچ بینک اکانٹس میں موجود گیارہ کروڑ روپے پہلے ہی منجمد کیے جا چکے ہیں

منگل 20 جولائی 2021 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے حوالہ ہنڈی کے الزام میں پہلے سے گرفتار تین ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے۔ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے کارروائی میں ملزم نعمان احمد صدیقی اور انفنکس ٹیک سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

برطانیہ اور یورپ سے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم کی منتقلی میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

یہ رقم برطانیہ اور یورپ کو سائکو ٹروپک منشیات اسمگلنگ، فروخت کے ذریعے حاصل کی گئی تھی۔ اس رقم کا کچھ حصہ دہشت گردی کی مالی اعانت میں بھی استعمال ہوا ہے۔سی ٹی ڈبلیو میں تعینات سندھ پولیس کے دو انسپکٹرز پرویز اختر اور عقیل احمد 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے عوض نعمان احمد صدیقی کی رہائی کے لئے ڈیل کر رہے تھے، دونوں انسپکٹرز تاحال گرفتار ہیں۔ملزم نعمان احمد صدیقی کے پانچ بینک اکانٹس میں موجود گیارہ کروڑ روپے پہلے ہی منجمد کیے جا چکے ہیں۔ ملزمان سے چھاپے کے دوران 80 لاکھ روپے نقد رقم برآمد کی گئی تھی۔ دونوں ملزمان حوالہ ہنڈی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔