عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام، عیدالاضحیٰ کے ایام میں معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان نہیں ہوگا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 20 جولائی 2021 17:17

عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام، عیدالاضحیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2021ء) عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام، عیدالاضحیٰ کے ایام میں معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان نہیں ہوگا، سنگین خلاف ورزیوں پر بدستور کارروائی جاری رہے گی، سگنل، ون وے ٹریفک، ریسنگ، ہلڑبازی اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی جاری رہے گی، عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی، ون ویلنگ، ریسنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی،کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹرسائیکل اور رکشہ کو 03 دن کیلئے بند کر دیا جائے گا،والدین کیطرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد گاڑی، موٹرسائیکل واپس دی جائے گی،حادثات کی بنیادی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنا ہے، اوورسپیڈنگ کی روک تھام کیلئے سیگ سٹی کیمروں کی مدد لی جائے گی،کینال روڈ، مین گلبرگ، جیل روڈ، خیابان جناح سمیت دیگر اہم روڈ پر سپیڈ گنز سے وقتاً فوقتاً چیکنگ جاری رہے گی، ون ویلرز اور ہلڑ بازوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے خصوصی دستے تیار کرنے کا بھی فیصلہ ،معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلایا جائے گا،والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔