چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی، رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ

منگل 20 جولائی 2021 18:54

چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی، رفتار 600 کلومیٹر فی گھنٹہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین چلادی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔

(جاری ہے)

ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :