بہاول پور،اولمپیئن سمیع للہ کے مجسمے سے ہاکی چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے گیند اور ہاکی چوری سمیت نازیبا تصویر وائرل ہونے پر مقدمہ بھی درج کرلیا ملزم ضلع ملتان کا رہائشی ہے ، کام کاج کے سلسلے میں عارضی طور پر بہاول پور میں رہائش پزیر ہے، پولیس حکام
منگل 20 جولائی 2021 20:47
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ سرزد ہونے والی غلطی صرف شرارت کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔پولیس نے گیند اور ہاکی چوری سمیت نازیبا تصویر وائرل ہونے پر مقدمہ بھی درج کیا ہے۔سماجی حلقوں نے ملزم کی فوری گرفتاری پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ (سی بی) بہاولپور نے فائبر سے بنا یہ مجسمہ شہر کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن اے میں پاکستان ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چند روز قبل نصب کیا تھا۔سبز رنگ کی ٹی شرٹ اور سفید شارٹس کے ساتھ ہاکی کھیلنے کے انداز میں نصب کیا گیا مجسمہ انٹرنیشنل ہاکی میں پاکستان کی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔معلوم ہوا کہ چند روز قبل مجسمے کو گیند سے محروم کردیا گیا تھا ،ہاکی اسٹک ہفتے کی رات (17 جولائی )کو پراسرار طور غائب ہوئی۔چوری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سول سوسائٹی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی تھی اور چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔بعد ازاں کنٹونمنٹ پولیس نے گزشتہ روز ایک شہری ملک سلمان اعوان کی شکایت پر نامعلوم چوروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 379، 427 اور 294 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.