حج و قربانی سے تقویٰ ، طہارت اختیار کرنے کادرس ملتا ہے، علامہ جہانزیب

منگل 20 جولائی 2021 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) الیونس قاسم ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سربراہ علامہ جہانزیب سبزواری نے حج و عیدالاضحی پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حج و قربانی سے تقویٰ اور طہارت اختیار کرنے کادرس ملتا ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک نمود نمائش کی قربانی کی کوئی اہمیت نہیں ہے قربانی دنیاوی دکھاوے کا نہیں بلکہ اخوت، مساوات اور اپنی نفسانی خواہشات کو رد کرنے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ قربانی کرتے وقت شریعت کے تقاضوں کو پوری طرح سے سامنے رکھنا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ عوام قربانی کا گوشت غریب اور ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لئے قربانی کا گوشت ادارہ الیونس قاسم ویلفیئر کو دیں ادارہ کے تحت پسماندہ علاقوں تک قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :