شیخ ہمایوں سعید کی سابق صدر ممنون حسین کی وفات پرانکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

منگل 20 جولائی 2021 22:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) کنوینر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور ، تجارت اور سرمایہ کاری ایف پی سی سی آئی ، سابق نائب صدر ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ ہمایوں سعید نے سابق صدر پاکستان ، سابق گورنر سندھ،سابق ممبر ایگزیکٹو کمیٹی برائے ایف پی سی سی آئی اورسابق صدر کراچی چیمبرآف کامرس ممنون حسین کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں شیخ ہمایوں سعید نے مختلف چیمبرز اور ایسو سی ایشنز کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ ممنون حسین کی خدمات اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے ان کی لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ ممنون حسین ایک نرم دل اور نرم مزاج شخصیت تھے اورانکی گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی دیانتداری قابل تعریف اور انکا طرز عمل مثالی تھا اور اس بات پر کاروباری طبقہ کو بے حد فخر ہے، بزنس کمیونٹی ان کی خدمات اور قومی معیشت اور عوامی خدمت میں اہم کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا کرے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت عطا کرے۔