کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس کا ملزم گرفتار

منگل جولائی 23:27

کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس کا ملزم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں سات سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کیس کا ملزم گرفتار کر لیا گیاملزم سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے پولیس کے سینئر اہلکار نے بتایاکہ کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے ر ہا ئشی محمد مہدی نے اپنی سات سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کا کیس درج کروایا تھا پولیس نے ملزم کی نشاندہی اور ملزم کے حلیہ سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد غلام رسول نامی شخص کو گرفتار کیا جس کو بچی نے پہچان لیا پولیس نے ملزم سے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے گزشتہ روز مری آباد میں سات سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :