پنگریومیں عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر ٹماٹروں ، ہری مرچ، دھنیے، پیاز ،ادرک، کھیرے، لہسن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا

منگل جولائی 23:28

پنگریومیں عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر ٹماٹروں ، ہری مرچ، دھنیے، پیاز ..
پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پنگریومیں عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر ٹماٹروں ، ہری مرچ، دھنیے، پیاز ،ادرک، کھیرے، لہسن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے اوریہ اشیا غریب طبقے کی قوت خرید سے باہرہوگئی ہیں گوشت کے سالن اور سلاد میں استعمال کی ان اشیا کی طلب کئی گنابڑھ جانے کے باعث سیزی فروشوں اوردکانداروں نے ان کی قیمتیں بھی بڑھادی ہیں سیزی فروشوں اوردکانداروں کے مطابق انہیں ہولسیل میں ہی یہ اشیا مہنگی ملی ہیں جس کی وجہ سے وہ بھی مہنگے نرخوں پر یہ اشیا فروخت کررہے ہیں ادھر چھری۔

(جاری ہے)

بغدوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جبکہ چھریاں اوربغدے تیزکرانے کے ریٹ بھی آسمان پرپہنچ گئے ہیں عیدکی آمدکے موقع پرہونے والی اس مصنوعی گراں فروشی کے خلاف بدین کی ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں نے کوئی مہم نہیں چلائی اورعوام کوگراں فروشوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :