انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی ، صحافیوں اور وکلاء رہنمائوں کا قرة العین بلوچ کے قاتل شوہر کو سزا دینے کا مطالبہ

منگل 20 جولائی 2021 23:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں، سول سوسائٹی ، صحافیوں اور وکلاء پر مشتمل نیٹ ورک کے رہنمائوںنے قراة العین عرف عینی بلوچ کے قاتل اس کے شوہر عمر خالد میمن کو سخت سزا دینے ، خواتین کے حقوق کے لئے موجود قانون پر عمل کرکے خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آر آر این نیٹ ورک کا اجلاس کوآرڈینیٹر ماروی اعوان کی زیرصدارت ہوا جس میں ایچ آر سی پی کی غفرانہ آرائیں، صحافی مقبول ملاح،ایاز منگی ایڈوکیٹ، سماجی رہنماء کلوث بھٹی، ممتاز کوری، زمرد بھٹی ودیگر نے شرکت کی، مقررین نے کہاکہ عمر خالد میمن گھر کے اندر وحشیانہ تشدد کرکے اپنی بیوی عینی بلوچ کو قتل کیا ملزم گرفتار ہے لیکن اس کے اہل خانہ کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ خون کا سودا کر کے صلاح کرلی جائے، انہوںنے کہاکہ سندھ میں خواتین عذاب کا شکار ہیں کبھی غیرت کے نام پر قتل کیاجاتا ہے تو کبھی گھریلو تشدد میں ہلاک کردیا جاتا ہے، سندھ میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات بھی عام ہورہے ہیں لہذا عینی قتل کیس میں انصاف کیاجائے اور قاتل کو نشان عبرت بناکر خواتین کو تحفظ فراہم کیاجائے۔