عید قربان اللہ کی رضا کیلئے مخلوق کی خدمت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سنت ابراہیمی ہمیں ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانے اور اللہ عزوجل کیلئے ہر چیز قربان کرنے کا درس دیتی ہے ،ثروت اعجاز قادری

منگل 20 جولائی 2021 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عید قربان ہمیں اللہ کی رضا کیلئے مخلوق کی خدمت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے ،دین اسلام کے تحفظ کیلئے ڈٹ جانا ہی سنت ابراہیمی ہے ،سنت ابراہیمی ہمیں ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانے اور اللہ عزوجل کیلئے ہر چیز قربان کرنے کا درس دیتی ہے ،مسلم اُمہ کے اتحاد کے فروغ اور مظلوم مسلمانوں پر مظالم کو روکنے کیلئے باطل قوتوں کا مقابلہ ایمان کی طاقت سے کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں کا اظہار انہوں نے عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالم اسلام عیدالاضحی کے مقدس دن عہد کریں مسلمان بھائیوں کے ساتھ دنیا میں جہاں بھی مظالم ہورہے ہیں اس کے خلاف آواز بلند کرینگے ،کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر بھارت کے ظلم وبربریت کے خلاف خاموش نہیں ہوئے بلکہ لیکر رہینگے آزادی کا نعرہ بلند کرکے بھارت کی نیندیں حرام کردی ہیں ،انہوں نے کہا کہ اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو روکا جاسکتا ہے ،عیدالاضحی کے موقع پر ہم شہیدوں کو کسی طور بھی نہیں بھول سکتے ان کی قربانیوں کے سبب ملک دشمنوں سے محفوظ ہے ،پاک فوج ،رینجرز وپولیس اور سول سوسائٹی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے ملک کی سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کیا ،ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے تو پھر سنت ابراہیمی پر عمل پیر ا ہوکر کلمہ حق بلنداور جدوجہد تیز کرنا ہوگا ۔