گورنر بلوچستان سے سابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن قبائلی و سماجی رہنما محمد اعظم بلوچ کی ملاقات

منگل 20 جولائی 2021 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے سابق صوبائی سیکرٹری انفارمیشن قبائلی و سماجی رہنما محمد اعظم بلوچ نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی.

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبہ بلوچستان بالخصوص قلات کے علاقہ کپو تو کلا ن میں ڈیم کی تعمیر کی در خواست کی زیر زمین پانی کی قلت، توانائی بحران اور بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی جیسے اجتماعی مسائل کے حل پر بھی بات چیت کی اس موقع گورنر بلوچستان نے کہا کہ زیر زمین پانی گرتی ہوئی سطح قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ڈیمز تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہی.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستن کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت اور لائیو سٹاک پر ہی. بارشوں کی کمی، لوڈشیڈنگ اور خشک سالی کی وجہ سے ہمارے مقامی زمیندار کئی مسائل ومشکلات سے دو چار ہیں. سابق سیکرٹری نے گورنر بلوچستان کو قلات کے علاقے کپو تو کلان میں وفاقی کی حکومت کی جانب سے زمین داروں کو بجلی کی ترسیل کے لیے شروع کئے گئے گریڈ اسٹیشن کے منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کو دور کرنے اور ڈیم کی تعمیر کے منصو بے و عوام کو درپیش دیگر مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان نے ان کو اپنے ہر ممکن تعاون یقین دلایا.