ْنامزد امیدواراسمبلی حلقہ پانچ کھاوڑہ راجا ثاقب مجیدکی ڈورٹوڈور مہم عید کے روزبھی عروج پر

جمعرات 22 جولائی 2021 18:30

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2021ء) مختلف کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدواراسمبلی حلقہ پانچ کھاوڑہ راجا ثاقب مجید نے کہا کہ ووٹ کی طاقت کے ذریعے جاری ظلم کے نظام کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،مخصوص اشرافیہ کو پالنے کے بجائے غریبوں کی طرف توجہ دینا اصل جمہوریت ہے، پیپلزپارٹی اورنواز لیگ نے غریب،مجبور اورمظلوم لوگوں کی مجبور ی کا فائدہ اٹھا یا،انشا اللہ 25جولائی کھاوڑہ جیتے گا،مسلم کانفرنس ہر جگہ عوام کے دینہ مسائل اوراہم ایشوز پر کھاوڑہ کی آواز بنی گی ،امیدواراسمبلی نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں کے پاس نعرے،دعوے اورجھوٹے اعلانات کے علاوہ کچھ نہیں ہے،25جولائی مسلم کانفرنسی عہدیداران وکارکنان ثاقب مجید راجا بن کرپولنگ سٹیشن پر پہرا دیں، انشا اللہ جیت مسلم کانفرنس کی ہے نئے شامل ہونے والوں کوریاست جماعت میں عزت واحترام ملے گا۔

(جاری ہے)

نئے شامل ہونیو الوں میں پجیہ شریف پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ملک منیر ہاشمی اور مسلم لیگ ن کے یونین کونسل میرا کلاں کے جنرل سیکرٹری ملک مقبول عوان ، قاضی ایوب ، ندیم اختر ، خورشید ، چوہدری قیوم ، چوہدری عاشق ، قاضی غلام مصطفی ودیگر مسلم کانفرنس کے گھوڑے پر سوار ہوگئییونین کونسل میراکلاں میں بڑا وار کسیاں کھیرو سے راجہ نبیل آزاد خان، محمد علی بھٹو، چوہدری مقبول،چوہدری اشفاق ،چوہدری محمد اشتیاق ،چوہدری محمد علی اکبر ،چوہدری محمد مختیار،چوہدری محمد صداقت ،چوہدری لیاقت پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شامل،یونین کونسل کٹکیر نکر فتوٹ حویلی آشیان سے راجہ جلیل خان ،سردار عبدالحمید خان ،راجہ ضیا خلیل ،ملک اویس سیلم اعوان ،ملک ذیشان اعوان ،راجہ بابر ،محمد احمد اعوان ،ملک خالد اعوان ،حمزہ اعوان ،احتشام اعوان ،نادر اعوان ،امجد اعوان ودیگر مسلم کانفرنس میں شامل جبکہ یونین کونسل کٹکیررحیم کوٹ سے راجہ گل مجید خان،راجہ کمال افسر خان،راجہ مہتاب خان ،چوہدری مجید ،رمضان کیانی قبیلوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل،یونین کونسل میرا کلاںمرکز مشٹمبہ چوہدری عدنان خالد و ناہید لودھی راجہ ثاقب مجیدکے قافلے میں شامل،یونین کونسل میرا کلاں سے چوہدری صادق ضیا ،نمبردار محمد خوشحال ،چوہدری محمد بابر ،عامر یامین ،محمد کریم،محمد باسط،محمد دانس،راشدقدیر ،محمد حسین،محمدقاسم،امتیاز شاہ ،چوہدری ظہور ،ظفراحمد،سیلم مغل،محمد فیصل مغل ،نسیم مغل،محمد اسرار کیانی،طفیل چوہان ودیگر مسلم کانفرنس میں شامل جبکہ پجہ شریف سے ضیا الرحمن کو جملہ فیملی سمیت باضابطہ طور پر مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کو امیدواراسمبلی رجا ثاقب مجید نے ہارپہنا کر مبارکباد دی۔