دُبئی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے
فلائی دُبئی اور گلف ایئر کے طیاروں کا اُڑان بھرنے سے قبل تصادم ہوا، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے
محمد عرفان جمعہ 23 جولائی 2021 08:20
(جاری ہے)
فلائی دبئی کا طیارہ کرغیزستان روانہ ہونا تھا جب وہ رن وے سے اُڑان بھرنے کی تیاری کے دوران گلف ایئر کے طیارے سے ٹکرا گیا۔
اس واقعے سے مسافروں میں سراسیمگی پھیل گئی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔ واقعے کے بعد دونوں طیاروں کو واپس اسٹینڈ پر بھیج دیا گیا۔فلائی دُبئی کے مطابق طیارے کو معمولی حادثہ پیش آیا ہے ۔ مسافروں کو چھے گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایک اور فلائٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب بھیج دیا گیا ہے۔ گلف ایئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کا ایک جہاز ایک دوسری فضائی کمپنی کے طیارے کی ٹکر کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔جس کی وجہ سے پرواز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مسافرون کو ایک اور طیارے کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں رات گئے انتظامات کیے جا رہے تھے۔ اس واقعے کے نتیجے میں دُبئی ایئرپورٹ کا رن وے دو گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ جسے طیاروں کے ہٹائے جانے کے بعد کھول دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.