کتنے مقامی اور کتنے تارکین نے حج کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں

سعودیہ کے مقامی حجاج کی گنتی 33 ہزار تھی جبکہ تارکین حجاج کی گنتی 25 ہزار کے لگ بھگ ریکارڈ کی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 23 جولائی 2021 08:44

کتنے مقامی اور کتنے تارکین نے حج کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جولائی 2021ء ) حج کی سعادت حاصل کرنا ہر صاحب استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ ہر مسلمان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش بھی یہی ہوتی ہے کہ وہ حج بیت اللہ کی سعادت زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور حاصل کر لے تاکہ اسے رب کے گھر کا دیدار اور مسجد نبوی کی زیارت نصیب ہو سکے۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس بار حج صرف سعودیہ میں مقیم افراد تک ہی محدود کیا گیاتھا۔

جس کی وجہ سے دیگر ممالک میں بسنے والے حج کے خواہش مندوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار حج پوری طرح خیر خیریت سے انجام پا گیا۔ اللہ کی بڑی مہربانی یہ تھی کہ ہزاروں حاجیوں میں سے ایک بھی کورونا کی وبا کا شکار نہیں ہوا اور نہ کسی میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔ سعودیہ کی وزارت حج و عمرہ اور حرمین شریفین کی رائل اتھارٹی کی جانب سے اس بار حج سیزن 1442ھ کے حوالے سے حجاج کی گنتی سے متعلق مشترکہ رپورٹ ظاہر کر دی گئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اس بار کتنے سعودیوں اور کتنے غیر ملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس بار مجموعی طور پر58 ہزار 518 عازمین نے حج کے لیے رجسٹریشن کرائی۔اس بار مرد حجاج کی تعداد 32 ہزار 816 تھی جبکہ 25 ہزار 702 خواتین نے فریضہ حج ادا کیا۔ مقامی حجاج کی گنتی 33 ہزار رہی جن میں مرد حضرات کی گنتی 16,753 اور خواتین حجاج کی گنتی 16 ہزار سے زائد تھی۔ دیگر ممالک کے حاجیوں کی گنتی 25 ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بار حجاج کرام کو چاررنگوں کے کارڈز کے ساتھ 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

سرخ رنگ کے کارڈ کے حامل حجاج کی تعداد 16 ہزار 900 تھی، سبز رنگ کے کارڈ کے حاملین کی گنتی 20 ہزار،نیلے کی 12 ہزار 476 اور زرد رنگ کے کارڈ کے حامل حجاج کرام کی تعداد 9 ہزار ہے۔حجاج کے لیے لگائے گئے مجموعی طور پر213 خیمے نصب کیے گئے تھے جن میں سے منٰی میں 71، عرفات میں 71 اور مزدلفہ میں بھی 71 خیمے لگائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ منیٰ ٹاور میں بھی عازمین حج کی رہائش کے لیے 848 کمرے مختص کیے گئے تھے۔ 

متعلقہ عنوان :