گزشتہ مالی سال آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالرتک پہنچ گئیں‘ امین الحق

انشا اللہ 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں ‘وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

جمعہ 23 جولائی 2021 10:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات نے 30 جون تک 2 ارب ڈالرز کاہدف عبور کرلیا اور مجموعی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالرز تھیں، آئی ٹی برآمدات میں 47.43فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، انشا اللہ 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں گے۔

انہوںنے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافے پر سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی کمپنیاں مبادکباد کی مستحق ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آئی ٹی سیکٹر بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔