دلی فسادات: قصور وار آزاد ، بے قصور جیلوں میں

جمعہ 23 جولائی 2021 10:50

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں گزشتہ برس فروری میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادت کے قصور وار آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ بے گناہ لوگ جیلوں میں پس رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فروری 2020میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں سب سے زیادہ نقصان مسلمانوں کا ہوا تھا لیکن بھارتی حکام نے ان پر ہی فسادات بڑ کانے کا الزام عائد کیا اور پولیس نے مسلم نوجوانوں کی گرفتاریاں شروع کیں ۔

ان مسلم نوجوانوں کو پہلے نشانہ بنایا گیا جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں پیش پیش تھے ۔ سائوتھ ایشن وائر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ان میں ایک نام اطہر خان کا بھی ہے جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چاند باغ میں ہونے والے احتجاج میں نظامت کی ذمہ داری ادا کر رہا تھا ۔ اب وہ ایک برس سے جیل میں ہے ۔ اطہر کے والدین اسکی گھر واپسی کی راہ تک رہے ہیں۔