جو بھارت کے خلاف کھڑا ہو گا انکائونٹر میں مارا جائے گا ، بی جے پی وزیر

جمعہ 23 جولائی 2021 10:50

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر Anand Swarup Shukla نے کہا ہے کہ جو بھی بھارت کے خلاف کھڑا ہو گا اسے انکائونٹر ( جعلی مقابلی) میں مار دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق Anand Swarupکا اشارہ معروف شاگر منور رانا کی طرف تھا جنہوںنے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ بن جاتے ہیں تو وہ ریاست چھوڑ دیں گے۔سائوتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا کہ بی جے پی وزیر نے منور رانا پر الزام لگایا کہ وہ ان لوگوں میںہیں جو 1947 کی تقسیم کے بعد بھار ت میں ہی قیام پذیر رہے اور یہ لوگ اب ملک کو اندر سے توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔