Live Updates

آزاد کشمیر میں ن لیگ کا سیاسی مستقبل روشن، 25جولائی کو پھر کلین سویپ کریگی، مسلم لیگ ن سعودی عرب

جمعہ 23 جولائی 2021 10:50

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) آزاد کشمیر میں ن لیگ کا سیاسی مستقبل روشن، 25جولائی کو پھر کلین سویپ کریگی، آزاد کشمیر کے عوام باشعور اور باضمیر ہیں، مسلم لیگ (ن) کے تاریخی جلسے ثابت کرتے ہیں کہ ن لیگ کی جیت چکی بس صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنمائوں قائمقام صدر راجہ معروف اسلم، جنرل سیکرٹری راجہ شمروز خان، کوآرڈی نیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ پرویز، سردار اقبال یوسف، نائب صدر اختر حسین پیرزادہ، صدر جدہ ریجن سردار اعجاز حنیف نے اپنے ایک مشترکہ پیغام میں کیا اور کہا کہ ن لیگ نے اپنے درورِ اقتدار میں پورے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔

میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو مختلف محکمہ جات میں روزگار فراہم کیا، صاف اور شفاف این ٹی ایس، پبلک سروس کمیشن اس کی واضح مثالیں ہیں۔

(جاری ہے)

ن لیگ اوورسیز کے رہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ کی بھرپور انتخابی مہم سے سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہیں اور آزاد کشمیر میں بھی گلگت بلتستان کی تاریخ دہرانے کا سوچ رہے ہیں۔ ن لیگ ایسی سوچ کی نفی کرتی ہے ، کشمیر میں مسلم لیگ ن کا جیتا ہوا الیکشن چوری ہوا تو آخری دم تک لڑینگے، آزاد کشمیر میں کسی صورت بھی گلگت بلتستان کی تاریخ دھرانے نہیں دینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ ریاست کے باسیوں نے گزشتہ انتخابات میں ن لیگ پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا پارٹی 25جولائی کے انتخابات میں اس سے بھی زیادہ سیٹیں جیتے گی۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اًپ سیٹ شکست دینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات