Live Updates

حکومت کا لندن میں نوازشریف کے خلاف کارروائی شروع ہونے کا دعویٰ

برطانیہ نے نوازشریف ٹائپ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ، اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ معاون خصوصی شہبازگل کا ٹویٹ

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 23 جولائی 2021 10:50

حکومت کا  لندن میں نوازشریف کے خلاف کارروائی شروع ہونے کا دعویٰ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جولائی 2021ء ) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف کارروائی شروع ہونے کا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف ٹائپ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا، اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کرکے برطانیہ میں جمع کرنےوالوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، پہلے مرحلے میں 5 ایسے افراد کے خلاف کارروائی دیر آید درست آید ہے ، ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں ، کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی معاون خصوصی سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف لندن میں محفوظ نہیں تو واپس آجائیں، جیل میں مکمل سیکیورٹی ملے گی، اللہ نوازشریف کو محفوظ رکھے، حیرانی کی بات ہے کہ مریم نواز لندن میں سیکیورٹی کی ذمہ داری بھی سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں ، حیرانی کی بات ہے کہ وہ خود لندن گئے اور واپس آنے کو تیار نہیں اب وہاں پر ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری آپ اپنے سیاسی مخالفین پر ڈال رہی ہیں ، اب بھی وقت ہے اگر آپ کے والد لندن میں محفوظ محسوس نہیں کر رہے تو انہیں فورا واپس آنا چاہئیے ، یہاں جیل میں مکمل سیکورٹی ملے گی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کے ساتھ دوران حراست کھلواڑ کرنے والے اب تک باز نہیں آئے ، نواز شریف کا مقابلہ اس سوچ سے ہے جس نے میری بیمار والدہ کی تصویریں بنانے کی کوشش کی، ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا اور آج پھر نواز شریف پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی ، خدا کسی کو کم ظرف اور بزدل دشمن نہ دے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات