پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

جمعہ 23 جولائی 2021 11:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت، درجات بلند اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔