پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کیلئے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فلائٹ آپریشن

جمعہ 23 جولائی 2021 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے آج (ہفتہ)کے روز شمالی علاقہ جات کے لئے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فلائٹ آپریشن ترتیب دیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق آج ہفتہ کے روز پی آئی اے سکردو کی 6 پروازیں آپریٹ کرے گی،دو پروازیں کراچی سے، ایک لاہور، ایک سیالکوٹ، ایک فیصل آباد اور ایک ائیر سفاری پرواز آپریٹ ہوں گی، اس کے علاوہ ریگولر آپریشن کے علاوہ دو مزید پروازیں اسلام آباد سے گلگت بھی روانہ ہوں گی ،خصوصی پروازوں کا مقصد عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت کو سہولت دینا ہے۔