سرگودھا ‘ عیدالاضحی کے ایام کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بارش‘عوامی مسائل بڑھ گئے

جمعہ 23 جولائی 2021 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) سرگودھا میں عیدالاضحی کے ایام کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بارش کے باعث جگہ جگہ کھڑے پانی نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا کہ دو یوم سے رات بھر ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کو بنا کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا جبکہ عید کے ایام میں بارش کے باعث جگہ جگہ کھڑے پانی اور کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طویل بندش نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا اور نماز عید کی ادائیگی مساجد اور امام بار گاہوں تک محدود رہی۔

شہر کے متعدد علاقوں میں عید سے قبل رات کو بند بجلی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جبکہ فیسکو حکام نے عید کے موقع پر بجلی کی مسلسل بحالی کا اعلان کر رکھا تھا جو عید کی رات سے ہی یہ اعلان محض مزاق بن کر رہ گیا۔