Live Updates

کشمیر میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

ن لیگ کا حال “پلے نہیں دھیلہ کر دی میلہ میلہ”کی طرح ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 جولائی 2021 12:01

کشمیر میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار پی ٹی آئی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جولائی 2021ء) : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تراڑ کھل اور کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ 3 درجن سے زائد حلقوں میں مسلم لیگ ن کے 12 اورپاکستان پیپلز پارٹی کے 8 امیدوار ہیں۔

ان 12 میں سے دو آج بھی پاکستان تحریک انصاف سے رابطے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ کا حال ''پلے نہیں دھیلہ کر دی میلہ میلہ'' کی طرح ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے الیکشن 25 جولائی کو ہوں گے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 33 جبکہ مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات کاانعقاد ہوگا، حالیہ انتخابات میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، آزاد کشمیر میں 28 لاکھ 17 ہزار 90 ووٹرز، جب کہ مجموعی طور پر 32 لاکھ 20 ہزار 546 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19 ہزار 347 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 743 ہے۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہو گا جب کہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے 22 سے 26 جولائی تک فوج تعینات کی جائے گی۔ فوج کے جوان 22 سے 26 جولائی تک کویک ری ایکشن فورس موڈ پر تعینات کیے جائیں گے۔ اس کےعلاوہ رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات