یمن جنگ کے خاتمے کے لیے عدیم النظیر عالمی اتفاق رائے پایا جاتا ہے‘ امریکی ایلچی

جمعہ 23 جولائی 2021 12:20

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) یمن میں امریکی مندوب ٹم لینڈرنگ نے یمن میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک بے مثال بین الاقوامی اور علاقائی اتفاق رائے کے وجود کی تصدیق ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک مختصر بیان میں لینڈرنگ نے یمنیوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی اتفاق رائے مستقل جنگ بندی اور سیاسی حل میں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر بے مثال اتفاق رائے جامع جنگ بندی پر زور دینے اور بحران کے سیاسی حل میں داخل ہونے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے یمنی گروپوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات شروع کریں اور عالمی برادری کے اس اتفاق رائے سے فائدہ اٹھائیں۔