نوعمر ڈرائیور نے گلہری بچاتے ہوئے صدر لنکن کے گھر سے کار ٹکرادی

امریکہ میں لڑکی نے گلہری بچاتے ہوئے کار ابراہم لنکن کے تاریخی گھر سے ٹکرادی

جمعہ 23 جولائی 2021 12:20

میسا چیوسیٹس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) امریکہ میں نوعمر اناڑی ڈرائیور نے ایک گلہری کو بچاتے ہوئے کارکو ایک تاریخی مکان سے ٹکرادیا جو امریکی صدر ابراہام لنکن نے قائم کیا تھا۔یہ مکان صدر لنکن کے اہلِ خانہ کے ایک فرد سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا جو میساچیوسیٹس کے علاقے ہنگم میں واقع ہے اور 19 سالہ لڑکی نے تیزرفتاری سے سفر کے دوران ایک گلہری کو بچاتے ہوئے جب اسٹیئرنگ موڑا تو وہ روڈ سے پھسل کر گھر کی حدود میں آگئی اور اس کی آدھی کار اس مکان میں جاگھسی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا ہے جب اوڈی کیوسیون کار برق رفتاری سے صبح ساڑھے چھ بجے گھر میں جاگھسی۔ اس کے بعد فائربریگیڈ عملہ فوری مدد کو آیا اور چند گھنٹوں بعد روڈ کھول دیا گیا جبکہ حادثے میں لڑکی معمولی زخمی ہوئی ہے۔لڑکی نیبتایا کہ وہ روڈ سے گزررہی تھی کہ راستے کار کے سامنے ایک گلہری آگئی جسے بچاتے ہوئے کار کو موڑا تو وہ تاریخی گھر سے جاٹکرائی اور بیڈروم میں جاگھسی۔ جبکہ گھر کے تمام افراد اوپرموجود کمرے میں خوابیدہ تھے۔اس تاریخی مکان میں ابراہام لنکن کی سات نسلیں رہ چکی ہیں جو اسے مزید اہم بناتی ہیں اور اسے 1650 میں سموئیل لنکن نے تعمیر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :