Live Updates

عمران خان آزاد کشمیر میں کوئی کامیاب جلسہ نہیں کرسکتے‘خواجہ سعد رفیق

انتخابی عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،عام انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو مسترد کر دینگے

جمعہ 23 جولائی 2021 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں کوئی کامیاب جلسہ نہیں کرسکتے، کشمیری مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کرتے ہیں، انتخابی عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں ثابت ہوگیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، عام انتخابات میں عوام تحریک انصاف کو مسترد کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جعلی بجٹ پیش کیا، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، ہم نے پہلے ہی کہا تھا اس بجٹ کے بعد کئی منی بجٹ آئیں گے، 2 سے 3 مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا۔ادھر خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کے باعث بغیر کارروائی 23 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات