نواز شریف کی مریم نواز کو سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مہم چلانے کی ہدایت

جمعہ 23 جولائی 2021 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز آج بروز ( ہفتہ ) کو سیالکوٹ میں جلسہ کرینگی اور انتخابی ریلی نکالیں گی۔

(جاری ہے)

مریم نواز کے جلسے کے لئے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔مسلم لیگ (ن) نے مرحوم خوش اختر سبحانی کے بھائی طارق سبحانی کو میدان میں اتارا ہوا ہے۔سیالکوٹ الیکشن کی کامیابی کے لیے لیگی رہنمائوں نے مریم نواز کے جلسے کا مطالبہ کیا ہے۔