ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے، ٹریننگ کی اجازت مل گئی

جمعہ 23 جولائی 2021 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بارباڈوس میں اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعدتمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے بتایا کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔