پاکستان ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا

جمعہ 23 جولائی 2021 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول ، برج ٹان میں کھیلے گی۔

(جاری ہے)

سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔ وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :