اولمپیئن سمیع ﷲ نے اپنے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری کرنے والے ملزم کو معاف کردیا
ﷲ کا احسان ہے کہ اس تباہ کن دور میں ابھی بھی کوئی ہمارا مداح ہے، انتظامیہ سے اپیل ہے کہ چور کوسزا دینے کے بجائے تنبیہ کر کے چھوڑ دیا جائے
ذیشان مہتاب جمعہ 23 جولائی 2021 12:44
(جاری ہے)
واضح رہے کہ بہاولپور میں سپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے کچھ روز قبل ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیاتھا۔
سمیع اللہ 6 ستمبر 1951ء کو بہاولپور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1976ء کے مانٹریال اولمپکس سے 1982ء تک منعقد ہونے والے عالمی ہاکی ٹورنامنٹس کے متعدد مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سمیع اللہ نے 4 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، جن میں سے 1978ء اور 1982ء کے عالمی کپ پاکستان نے جیتے۔ سمیع اللہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے چاروں ورلڈ کپ مقابلوں میں گول کیے۔ سمیع اللہ 2 چیمپئنز ٹرافی اور 3 ایشین گیمز جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ وہ 1982ء میں ایشین گیمز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے جس نے فائنل میں انڈیا کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی تھی۔ یہ وہی میچ ہے جس میں انڈین وزیراعظم اندرا گاندھی اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے دلبرداشتہ ہو کر میچ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ سمیع اللہ کو برق رفتاری کی وجہ سے دنیائے ہاکی میں انہیں فلائنگ ہارس کا نام بھی ملا، جو اُن کی پہچان بن گیا تھا۔ ان کے بھائی کلیم اللہ خان نے بھی قومی ہاکی ٹیم میں ملک کی نمائندگی کی اوربے پناہ شہرت حاصل کی۔ سمیع اللہ خان کو 14 اگست 1983ء کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.